ووٹ کا حق ملنے پر تمام اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ پی ٹی آئی کہ نہیں پاکستانی عوام کی کامیابی ہے: سینیٹر فیصل جاوید خان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق آج نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ڈالر 270 روپے کا ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں خصوصا اوورسیز پاکستانیوں کو قانون سازی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اووسیز پاکستانیوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی جو پوری ہوگئی اپوزیشن نے ہمیں ناکام کرنے کی بھر پور کوشش کی مگر وہ خود ناکا م ہوئے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست اور عوام کی فتح ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ شفاف انتخابات کیلئے آواز اٹھائی پارلیمنٹ میں بلوں کی منظوری کی کامیابی پی ٹی آئی کی نہیں پاکستانی عوام کی کامیابی ہے عوامی مفاد کی قانون سازی پر اپوزیشن بارگین کرتی ہے آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر فیصل جاوید خان نے یہ بھی کہا کہ اگر آج نواز شریف کی حکومت ہوتی تو ڈالر 270 روپے کی سطح تک جا چکا ہوتا۔