آگے بڑھنے کیلئے آئین قانون،شخصی آزادی کی بات کرنے والوں کو ایک پیج پرآنا ہوگا

غلامی اور خوف کی گرتی دیوار کو سب کو ملکر ایک اور دھکا لگانا ہے، ای وی ایم دھاندلی کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے، حکومت عوام کے پاس جانے سے ڈر تی ہے، پہلے کبھی ایسی قانون سازی نہیں ہوئی۔ مرکزی نائب صدرمسلم لیگ ن کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جہاں مہنگائی گھنٹوں کے حساب سے ہوتی ہے، دھاندلی کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے، حکومت عوام کے پاس جانے سے ڈر تی ہے،ای وی ایم کا مقصد بھی یہی ہے، پہلے کبھی ایسی قانون سازی نہیں ہوئی۔انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سمجھ نہیں آتی ملک کس طرح ٹھیک ہوگا؟تقرریاں ناموں کے پہلے حروف سے شروع کی جاتی ہیں، حکومت عوام کے پاس جانے سے ڈر تی ہے ،ای وی ایم کا مقصد عوام کے پاس جانے سے جان چھڑانا ہے، قومی اسمبلی میں ایسی قانون سازی پہلے کبھی نہیں ہوئی، ارکان خود کہتے ہیں ہم آئے نہیں لایا گیا ہے، دھاندلی کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے، عوام کے ووٹ سے آنے والے عوام کو جوابدہ ہیں۔

میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پر بالکل یقین نہیں رکھتی، ملک کی آزاد کو ماپنا تو یہ دیکھیں کہ پریس کتنا آذاد ہے؟میں سمجھتی ہوں اگر پریس جھوٹ بولے گا تو کتنا جھوٹ بول رہے گا اگر حکومت کی کارکردگی اچھی ہوگی، عوام اگر آٹا، ڈیزل اور پیٹرول اور چینی خریدنے جاتے ہیں تو ان کو نہیں پتا کہ مہنگائی کتنی بڑھ گئی ہے۔ موجودہ حکومت میں پوری دنیا کے اندر پاکستان پہلا ملک ہے جہاں مہینوں ہفتوں یا دنوں کے حساب سے نہیں بلکہ گھنٹوں کے حساب سے مہنگائی ہوتی ہے۔
آج میڈیا جب عوامی سروے یا لوگوں کی رائے لیتے ہیں توبہت سارے لوگ بتاتے ہیں،یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ صرف آئین قانون کو سامنے رکھ کر فیصلے ہوتے ہیں کوئی جنترمنتر نہیں ہوتا،میری نظر میں وے فارورڈ،آگے بڑھنے کا راستہ ہے کہ جب آئین شکن ایک پیج پر ہوسکتے ہیں، توآئین، قانون،حق اور شخصی آزادیوں کی بات کرنے والے ایک پیج پر کیوں نہیں ہوسکتے؟مجھے خوشی ہے پاکستان خوف ، غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہورہا ہے، گولیاں کھانے، جیل جانے کے باوجود کیا سیاستدان یا صحافی باز آگئے ہیں۔
پاکستان اب سچ اور حق کے راستے پر چل رہا ہے، اس حق اور سچ کی آوازدبانے سے نہیں دب رہی ، اس لیے اس آواز کو اور مضبوط بنائیں۔ میں گارنٹی دیتی ہوں کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کو حقوق ملیں گے۔غلامی اور خوف کی گرتی دیوار کو ہم سب کو مل کر ایک اور دھکا لگانا ہے۔ میں وعدہ کرتی ہوں کہ صحافیوں کے لانگ مارچ میں پارٹی سمیت شامل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں