لاہور: (نیوزڈیسک) فضائی آلودگی اور سموگ کے باعث شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 306 ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی فہرست میں لاہور فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر شمار ہونے لگا۔
ملکی فہرست میں پنجاب کے 8 شہر آلودہ ترین قرار دے دیئے گئے۔ 453 اے کیو آئی کیساتھ ساہیوال پہلے نمبر، 424 کیساتھ فیصل آباد دوسرے اور 306 اے کیو آئی کیساتھ لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔ بہاولپور 235، گوجرانوالہ 232، رائیونڈ 225، راولپنڈی 182 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 509 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت 162 اے کیو آئی کیساتھ 8 ویں نمبر پر آگیا۔ کراچی 160 کیساتھ 9 ویں اور مرید کے 159 کے ساتھ دسویں نمبرپرآگیا۔
امریکی خلائی ادارہ ناسا کی جاری سٹلائٹ تصاویز نے آگ لگانے کے واقعات کا واضح کر دیا۔ فصلوں کی باقیات کو جلائے جانے کے واقعات کنٹرول نہ ہوسکے۔ شکر گڑھ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ملتان اور بہاولپور کے علاقوں میں فصلوں کو جلایا گیا۔