چینی کی قیمت43روپے کلو کم ہو چکی ہے لیکن کوئی خبر آپکو نظر نہیں آئے گی،شہباز گل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت43روپے کلو کم ہو چکی ہے لیکن کوئی خبر آپکو نظر نہیں آئے گی۔

ہفتہ کو شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میڈیا کو اپنے روئیے پر نظرثانی کرنی ہو گی-میڈیا کے مخصوص حصے جو کچھ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کر رہے ہیں اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات دن منفی پراپیگنڈہ اور منفی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں