یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے دو جہادی ہلاک

ڈرون حملہ یمنی صوبوں شبوا اور البیضا کے درمیانی علاقے میں سے گزرتی ایک کار کیا گیا،مقامی حکام

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں مبینہ طور پر ایک امریکی ڈرون حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے دو جہادی بھی شامل ہیں۔

یہ ڈرون حملہ یمنی صوبوں شبوا اور البیضا کے درمیانی علاقے میں سے گزرتی ایک کار پر اتوار چودہ نومبر کو کیا گیا۔ فی الحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے البتہ حکام کو شبہ ہے کہ مرنے والوں میں دونوں القاعدہ کے رکن تھے۔ یمن میں چھ سال سے جنگ جاری ہے۔ مقامی حوثی باغیوں کو سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں