امریکی سینیٹر کا جوبائیڈن سے تیل کے محفوظ ذخائر استعمال کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا تیل کے محفوظ ذخائر کے استعمال سے قیمتوں میں کمی لاسکتا ہے، امریکی حکومت کے سینیٹر چک شومر نے بائیڈن سے تیل کے محفوظ ذخائر استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

چک شومر نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ تیل کے محفوظ ذخائرکا استعمال شروع کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔

امریکا نے تیل کے اسٹریجک ذخائر ٹیکساس اور لوزیانا میں بنا رکھے ہیں، محفوظ ذخائر تیل کی قیمتوں کو نارمل سطح پر لاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں