کویت ، بیروزگار ماوں کو گھر بیٹھے 2500 ڈالر تک ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت نے بیروزگار ماوں کو ان کی تعلیم کے لحاظ گھر بیٹھے ماہانہ 16 سو سے ڈھائی ہزار ڈالر وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی قومی اسمبلی کی خواتین اور خاندان کمیٹی نے ایسی بیروزگار ماوں کو بچوں کی پرورش اور تعلیم کے لیے ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کا کمانے والا کوئی نہیں ہے۔اس حوالے سے کمیٹی کے رکن خلیل الصالح نے میڈیا کو مزید بتایا کہ یونیورسٹی ڈگری رکھنے والی بیروزگار ماوں کو 750 کویتی دینار یعنی ( 2ہزار 485 ڈالر) ڈپلومہ ہولڈرز کو 600 (1 ہزار 988 ڈالر) اور ہائی اسکول پاس کرنے والی ماو?ں کو 500 دینار ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں