برطانیہ کا ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی خاطر غریب ممالک کی مدد کا عہد

لندن(بیورو رپورٹ) برطانیہ نے عہد کیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے غریب ممالک کو دو سو نوے ملین پاؤنڈ کی امداد فراہم کرے گا۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی ماحولیاتی کانفرنس دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔

اس ہفتے بھی عالمی رہنما گلاسگو میں اس دنیا کو ماحولیاتی تباہیوں سے بچانے کی خاطر کسی ڈیل تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ کوشش ہے کہ عالمی درجہ حررات کو ایک اعشاریہ پانچ سیںٹی گریڈ تک محدود رکھنے کی خاطر ایک جامع اور مفصل ڈیل طے پا جائے، جس میں بالخصوص غریب ممالک کو بدلتے ہوئے موسموں سے مطابقت پیدا کرنے کی خاطر مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا ایک بڑا ہدف ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں