لیبیا میں سیاسی بحران، حل کی کوششیں جاری

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبہ نے کہا ہے کہ نئی تشکیل شدہ صدارتی کونسل کو وزیر خارجہ نجلا المنقوش کو معطل کرنے کا حق نہیں ہے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ پر’’ انتظامی امور کی خلاف ورزیوں‘‘ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بیان کونسل کے سربراہ محمد المنفی کے اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے وزیر خارجہ نجلا المنقوش کو کونسل سے 14 روز کے لیے معطل کرنے اور ان کے سفر پر پابندی عائد کرنے کی بات کی تھی۔ آئندہ جمعے کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لیبیا کے موضوع پر ایک بڑی کانفرنس ہونے والی ہے جس میں شرکت کے لیے نجلا پیرس جانے والی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں