بائیڈن انتظامیہ نے جس طرح افغانستان سے انخلا کیا وہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھا، ٹرمپ

نہیں معلوم کہ ہم اس چیز سے نفسیاتی طور پر کبھی نکل بھی پائیں گے یا نہیں، انٹرویو

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ بائیڈن انتظامیہ نے جس طرح افغانستان سے انخلا کیا وہ بہت شرمناک، پریشان کن اور ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھا۔

ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا بہت تباہ کن تھا، نہیں معلوم کہ ہم اس چیز سے نفسیاتی طور پر کبھی نکل بھی پائیں گے یا نہیں، امریکی جنرلز اس بات کے قصور وار ہیں وہ بائیڈن کو قائل کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نیافغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعدادکم کرکے 2500 کی، ہم بھی افغانستان سے انخلا کرتے لیکن وہ انخلا طاقت کے ساتھ ہوتا، ہم افغانستان سے طاقت کے ساتھ باہر آتے، ہم افغانستان سے نکلتے لیکن بگرام ائیربیس پر اپنا کنٹرول رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جوہری تنصیبات سے بگرام ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، بائیڈن انتظامیہ نے بگرام کا کنٹرول بھی چھوڑ دیا تھا، میرے اندازے کے مطابق بگرام پر اب چین قبضہ کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں