افغانستان میں قحط زدہ انسانوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو ا ہے ،اقوام متحدہ کا انتباہ

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے عالمی سطح پر فوڈ سکیورٹی کی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق تینتالیس ممالک میں کم ازکم پینتالیس ملین افراد قحط کے دہانے پر آ چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ صرف افغانستان میں خشک سالی کی وجہ سے تین ملین افراد خوراک سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی وجہ مسلح تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے علاوہ کووڈ انیس کی عالمی وبا بھی ہے۔ عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ایکشن کی ضرورت ہے۔ متاثرہ ممالک میں ایتھوپیا، ہیٹی، صومالیہ، انگولا، کینیا اور برونڈی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں