راولپنڈی،تھانہ آر اے بازار پولیس کی کارروائی ،17 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس کو متاثرہ لڑکی کے والد نے درخواست دی کہ ملزم دانش نے اس کی 17سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر آراے بازار پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او آراے بازار نے ہیومن انٹیلی جنس کی مددسے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 17سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم دانش کو گرفتا رکرلیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد جیسے واقعات کے خلاف زیر وٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں