کمیشن نہ بڑھایا گیا تو بہاولنگر سمیت ملک بھر کے پٹرول پمپس کل مورخہ 5 نومبر سے بند کردیئے جائینگے‘سید مسعود احمد شاہ

بہاولنگر(کامرس ڈیسک) کمیشن نہ بڑھایا گیا تو بہاولنگر سمیت ملک بھر کے پٹرول پمپس کل مورخہ 5 نومبر سے بند کردیئے جائینگے عرصہ دراز سے کوشش کررہے ہیں ہمارا مارجن بڑھایا جائے تاہم حکومت اور وزارت پٹرولیم اس پر توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے 5 نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 5 نومبر سے پٹرول پمپس بند کردینگے ان خیالات کا اظہار پٹرولیم ایسوسی ایشن کے رہنما سید مسعود احمد شاہ نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 17 برس سے کمیشن بڑھانے کامطالبہ کررہے ہیں مگر ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں اب مجبوراً یہ قدم اٹھانے جارہے ہیں اور 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی معطل کردینگے مسعود شاہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دو ماہ کے دوران 5 بار پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا گیا ہے مگر ہماری کمیشن میں تاحال اضافہ نہیں کیا گیا جس پر ہمارے پاس یہی حل رہ گیا ہے یا تو ہم بے ایمانی کریں یا پھر پٹرول پمپ بند کردیں کیونکہ بجلی کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں اخراجات ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہے ہیں مگر ہماری کمیشن 17 سال سے نہیں بڑھائی گئی جو ہمارے ساتھ ظلم ہے سید مسعود شاہ نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ہماری درخواست پر ہمدردانہ غور کریں اور فوری طور پر ہماری کمیشن بڑھائیں وگرنہ 5 تاریخ سے مجبوراً پٹرول پمپ بند کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں