انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا

ڈالر کی قیمت خرید 171 سے گھٹ کر170.10 اور قیمت فروخت171.10 سے گھٹ کر170.30روپے ہو گئی

کراچی (کامرس ڈیسک)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہو گیا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171روپے سے گھٹ کر170.10روپے اور قیمت فروخت171.10روپے سے گھٹ کر170.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.20روپے سے کم ہو کر170.50روپے اور قیمت فروخت171.70روپے سے کم ہو کر171روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196روپے اور قیمت فروخت198روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے کم ہو کر231روپے اور قیمت فروخت235روپے سے کم ہو کر234روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں