خاتون سے مبینہ زیدتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

لاہور(کرائم ڈیسک) غازی آباد پولیس نے خاتون سے مبینہ زیدتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔بتایاگیاہے کہ لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں