بلجیم، کورونا کے نئے مریضوں میں 68 فیصد کا اضافہ

بلجیم (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم میں کورونا کی نئی لہر کے دوران کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں 68 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ اعداد و شمار اس حوالے سے ذمہ دار ادارے سائنسانو نے آج جاری کیے ہیں۔ سائنسانو کے مطابق ملک میں 19 سے 25 اکتوبر کے دوران روزانہ 6 ہزار سے زائد نئے کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

یہ اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران کے مقابلے میں 68 فیصد زائد تعداد بنتی ہے اور اس کی ایک ممکنہ وجہ زیادہ ٹیسٹنگ بھی ہے۔

سائنسانو کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 15 افراد روزانہ ہلاک بھی ہو رہے ہیں، ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تک 25 ہزار 976 ہو چکی ہے۔سائنسانو کے مطابق 22 سے 28 اکتوبر کے دوران 129 کورونا مریضوں کو ہسپتال بھی لایا گیا۔اس وقت ملک کے ہسپتالوں میں 1417 کل مریض ہیں جن میں سے 258 انٹینسیو کئیر اور 118 وینٹیلیٹر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں