ہم سب کو منہ کی کھانا پڑی

ہمیں بہت زیادہ یقین تھا کہ ہماری ٹیم میچ آسانی سے جیت جائے گی، لیکن پاکستان نے ہمیں چاروں شانے چت کر دیا: ہربجھن سنگھ کا اعتراف

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک ) بھارت کے مطابق سابق کرکٹر ہربجھن سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ ہم سب کو منہ کی کھانا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل بھڑکیں مارنے والے ہربجھن سنگھ کی ساری اکڑ نکل گئی۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہربجھن سنگھ نے کہا کہ ہم سب کو ہی منہ کی کھانا پڑی ہے، ہمیں بہت زیادہ یقین تھا کہ ہماری ٹیم میچ آسانی سے جیت جائے گی، لیکن پاکستان نے ہمیں چاروں شانے چت کر دیا۔

سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی پاکستانی ٹیم کو ایسے کھیلتے نہیں دیکھا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابراعظم نے ٹیم کی بہترین طریقے سے کپتانی کی، وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہیں نے یہ ثابت کردیا، ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے کل ورلڈ چیمپئن ٹیم کی طرح کھیلا، بابراعظم اور رضوان کی بیٹنگ شاندار تھی، انہوں نے بھارتی بائولرز کو میچ میں واپس آنے کا موقع نہیں دیا، کل ان کی پرفارمنس 100 فیصد تھی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’آج ہندوستان کا دن نہیں تھا، آج کے میچ میں انہوں نے غلطیاں کیں مجھے امید ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سکیھیں گے اور مضبوط اعصاب کے ساتھ کم بیک کرینگے۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے میچ میں پاکستان کی شاندار جیت کر تعریف کرنی چاہیئے، آج اس نے ایک بہترین ٹیم کے روپ میں بھارت کو شکست دی۔ اس سے قبل راولپنڈی ایکسپریس نے آج بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ کو پکارتے ہوئے لکھا کہ ” کہاں ہو یار‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں