لاہور اورنج لائن ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہو سکی

صوبائی دارالحکومت میں شاہراہوں پر معمول کی ٹریفک بحال، میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر بحال کر دی گئی

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور اورنج لائن ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہو سکی، صوبائی دارالحکومت میں شاہراہوں پر معمول کی ٹریفک بحال، میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کئی روز سے بند لاہور کی اورنج لائن ٹرین سروس ہفتے کے روز بھی بحال نہیں ہو سکی۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں میٹرو بس اور فیڈر بس سروسز جزوی طور پر بحال کی جا چکی، جبکہ شاہراہوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق چلنے لگی، تاہم شہر کی سب سے بڑی ماس ٹرانزٹ سروس تاحال بند ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے 4 اسٹیشنز کو نقصان پہنچا ہے، ان اسٹیشنز کی مرمت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی بحال ہو چکیں۔ لاہور کی اہم شاہراہیں ہفتے کی صبح کھلنا شروع ہو گئی تھیں۔ دبئی چوک سے اسکیم موڑ تک سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اس کے علاوہ کھاڑک اور لیاقت چوک سے اسکیم موڑ جانے والی سڑک بھی شہریوں کے لیے کھول دی گئی۔ گلشن راوی اور سمن آباد سے یتیم خانہ روڈ ، مون مارکیٹ سے اسکیم موڑ جانے والی سڑک اور داتا دربار سے پیر مکی تک کا راستہ، لاہور رنگ روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں