ْپاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں پٹرول کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا، ترجمان وزیر خزانہ

حکومت ابھی بھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور لیوی پر سمجھوتہ کررہی ہے، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 5.62 فیصد جب کہ سیلز ٹیکس 6.8 فیصد ہے، مزمل اسلم

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ترجمان وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا ہے، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8.24 فیصد اضافہ کیا گیا۔ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ابھی بھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور لیوی پر سمجھوتہ کررہی ہے، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 5.62 فیصد جب کہ سیلز ٹیکس 6.8 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں