پاکستان، ایران کے درمیان دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران دو برادرملک ہیں، مشترکہ دشمن دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کریں گے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات، پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے معاملے پر بھی غور

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ایران نے علاقائی امن واستحکام اور دہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرلیا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادرملک ہیں، مشترکہ دشمن دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری کی قیادت میں ایرانی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وفد کو دوست ممالک کیساتھ تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں پر بریفنگ دی گئی، ایرانی میجرجنرل نے انسداد دہشتگردی، تربیتی امور میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران 2 برادر ملک ہیں، خطے میں امن واستحکام کیلئے ان کا تعاون ضروری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ دشمن ہے، اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مل کر اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں