پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد کی جسمانی تلاشی اور تصاویر نہ لینے کی ہدایات

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد کی جسمانی تلاشی اور تصاویر نہ لینے کی ہدایات کی ہیں ۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ دورے پر (آج) جمعرات کو پاکستان آئیں گی۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کے ہمراہ 7 رکنی وفد پاکستان آئے گا۔ امریکی وفد کے استقبال کیلئے وزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو مراسلہ جاری کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ امریکی وفد کی آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی وفد کی جسمانی تلاشی نہ لی جائے اور نہ ہی تصاویر بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں