اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہو گیا

جرمنی (نیوز ڈیسک) : معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین عمر شریف وفات پا گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف ادکار اور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جا رہا تھا تاہم طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔امریکا پہنچنے سے قبل ہی عمر شریف اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
عمر شریف کی اہلیہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ عمر شریف کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔معروف صحافی وسیم بادامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ

۔ اداکار عمر شریف کو 28 ستمبر کی دوپہر ایئر ایمبولینس میں کراچی سے امریکا روانہ کیا گیا تھا۔

انہیں لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے مختلف ملکوں میں تین اسٹاپ اوور کرنے تھے جن میں سے پہلا اسٹاپ اوور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر جرمنی کے نیورمبرگ ایئرپورٹ کا تھا۔ایئر ایمبولینس طیارہ نیورمبرگ پہنچا تو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر عمر شریف کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ جس کے اگلے روز ایئر ایمبولینس میں نقص ظاہر کیا گیا۔
عمر شریف اب تک اسی اسپتال میں داخل تھے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ کراچی سے علاج کے لیے امریکا جانے کے دوران 4 دن سے جرمنی کے اسپتال میں داخل پاکستانی اداکار عمر شریف کی ڈائیلاسز کے دوران صحت بہتر رہی تو آئندہ24 گھنٹوں میں نیورمبرگ سے امریکا روانگی کا امکان ہے۔ امریکا میں عمر شریف کے علاج کے انتظامات کرنے والے ان کے معالج اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب تمام صورتحال میں رابطے میں تھے۔ڈاکٹر طارق شہاب نے اس ضمن میں بتایا کہ جرمنی کے نیورمبرگ سائوتھ اسپتال میں عمر شریف کا بہت خیال رکھا جا رہا ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہوں، روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی کانفرنس کرتے ہیں تاہم عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں