کم نمبرز آنے پر دوبارہ امتحان کا موقع; انٹر اور میٹرک طلبا کے لیے اچھی خبر آ گئی

50 فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں ۔ خیبرپختونخواہ حکومت

پشاور (نیوز ڈیسک) : خیبرپختونخواہ حکومت نے انٹر اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت اب 50 فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔ چئیرمین تعلیمی بورڈ پشاور نصر اللہ خان نے کہا کہ جن بچوں کے کم نمبرز آئے ان کو موقع دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی بورڈز کمیٹی ،وزیرتعلیم اور سیکرٹری تعلیم نے طلبا کے لیے ہی یہ فیصلہ کیا۔ چئیرمین تعلیمی بورڈ پشاور کا کہنا تھا کہ کم نمبرز لینے والے طلبا دوبارہ امتحان کامطالبہ کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تعلیمی بورڈز نے سپلیمنٹری امتحانات لینےکا فیصلہ کیا، انٹر ،میٹرک میں 50 فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔

چئیرمین تعلیمی بورڈ پشاور نصر اللہ خان کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری امتحان کے لیے طلبا اپنی مرضی سے اپلائی کریں گے ، حکومت کے ساتھ اجلاس کے منٹس آنے کے بعد شیڈول جاری ہوگا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اوربارہویں کلاسز کے نتائج کا اعلان کیا تھا ۔ ان نتائج میں دسویں کلاس کے 3 طلبا نے ٹاپ کیا تھا۔ ٹاپ کرنے والے بچوں کو 50 ہزار روپے اور شیلڈ انعام کے طور پر دی گئی تھی۔
دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی شرح 93 اعشاریہ دو فیصد رہی۔ بارہویں جماعت کے امتحان میں 60 ہزار 459 طلباء نے حصہ لیا، جن میں سے 57 ہزار 886 طالب علم کامیاب قرار پائے۔ پاس ہونے کی شرح 93 اعشاریہ دو فیصد رہی۔ امتحانات میں 3 ہزار 806 اے ون، 4 ہزار 325 اے جبکہ 5 ہزار 696 طلباء نے بی گریڈ حاصل کیا، دو ہزار 573 طالب علم غیر حاضر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں