پاکستان، سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگی پر تیل کے معاملات طے پاگئے

سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ15 کروڑ ڈالر کی سہولت دےگا، دوسال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے، رقم تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی گفتگو

جہلم (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگی پر تیل کے معاملات طے پاگئے، وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ15 کروڑ ڈالر کی سہولت دےگا، دوسال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے، رقم تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔ انہوں نے جہلم میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ موخر ادائیگی پر تیل کے حصول کے معاملات طے پا گئے، سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا، سعودی عرب دو سال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، یہ رقم تیل کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔
قبل ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی ٹی سی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی پاکستان کی مایہ ناز کمپنیوں میں شامل ہے، ہمارا ٹیکس بلحاظ 2008 سے 2021 تک جی ڈی پی 8 سے 10 فیصد رہا، ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی کو 20 فیصد تک لیجانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکس محصولات میں اضافہ کرکے شرح نمو کو 8 فیصد پر لیجانا ہے، ٹیکس محصولات جمع کرنے کیلئے اب جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جارہا ہے، ٹیکس بیس کو بڑھانے کیلئے اور ریٹیلرز اور سپلائی چین سے ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس وصول کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے ذریعے انفرادی مداخلت کو ختم کرنا ہے،تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے ٹیکس مسائل کو حل کیا جائے گا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والوں کو پکڑنے میں آسانی ہوگی ۔ شوکت ترین کہا کہ وزیر اعظم نیٹریک اینڈ ٹریس نظام کی تنصیب پر ایف بی آر پی ٹی سی کی تحسین کی ہے، وہ اپنے ٹویٹ کے ذریعے اس کا اظہار بھی کریں گے،پاکستان میں تمباکو میں 70 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے، اگر ہمارے محصولات کم ہوں گے تو عوام کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کچھ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں