لوئر دیر میں جائیداد کے تنازعے پر جنازے کے دوران گولیاں چلا دی گئی

2 گروپوں کے درمیان ہوئے خونی تصادم میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

لوئر دیر (حالات کرائم ڈیسک) لوئر دیر میں جائیداد کے تنازعے پر جنازے کے دوران گولیاں چلا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لوئر دیر میں انتہائی افسوسناک اور تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے طور منگ درہ میں جائیداد کے تنازعے پر نماز جنازہ کے دوران 2 گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر بے تحاشہ گولیاں برسائی گئیں۔ نماز جنازہ کے دوران ہوئے اس خونی تصادم میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تیمر گرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سابق صوبائی وزیر جہانزیب ملک کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں