اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑی سے غیرلائسنس شدہ کلاشنکوف اور گولیاں برا?مد

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑی سے غیرلائسنس شدہ کلاشنکوف اور گولیاں برآمد، ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہونے والی گاڑی سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کی جس میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق اے ایس ایف اہلکار نے ائیر پورٹ کے داخلی دروازے پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد کیا۔اے ایس ایف کے مطابق گاڑی سے 222 گن، ایک میگزین اور 10 گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔اے ایس ایف اہلکار کو گاڑی ڈرائیور نے بتایا کہ اسلحہ غیر لائسنس شدہ ہے۔ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم ضمیر خان کو پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ہزاروں افراد کو اسلام آباد ائیرپورٹ کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا ہے۔ اگرچہ نیٹو ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔ تاہم ابھی بھی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق 155 امریکیوں میں سے اس وقت صرف 42 پاکستان میں موجود ہیں جو کہ آئندہ 2 دن میں چلے جائیں گے۔
امریکی فوجیوں کے پاکستان میں موجود ہونے کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ پر کلاشنکوز برآمد ہوناتشویشناک ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں نیٹو اور اس سے متعلقہ 10ہزار 300 سے زائد افراد پاکستان آئے جن میں سے 9032 لوگ اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے، اس وقت 1229 افراد پاکستان میں ہیں،جودو دن میں چلے جائیں گے، ان 1229 غیرملکیوں میں 545 افغان اور684 افراد کا تعلق دیگرممالک سے ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے غیر ملکی شہریوں کو افغانستان چھوڑنےمیں مدد کی ہے ، افغانستان سے آنے والے 155 امریکیوں میں سے اس وقت صرف 42 پاکستان میں ہیں جو کہ 2 دن میں چلے جائیں گے جب کہ باقی امریکی واپس جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں