سی ڈی اے کی مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں،تجاوزات کو مسمار منظور شدہ سے زائد تعمیرات پر مالکان کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ نے اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے متعدد کارروائیاں کیں جس میں تجاوزات کو مسمار جبکہ منظور شدہ سے زائد تعمیرات پر مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران 12 کمرشل عمارتوں کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، جبکہ کئی زیر تعمیر عمارتوں کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرنے کے بعد تعمیراتی کام کو روک دیا گیاعلاوہ ازیں بنی گالہ میں نالوں کے اطراف تجاوزات، غیر قانونی اور غیر منظور شدہ تعمیرات پر مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے تاکہ قدرتی نالوں کو انکی اصل شکل میں برقرار رکھا جاسکیاسی ضمن میں گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے سواں گارڈن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے متعدد کارروائیاں کیں اور مالکان کو تجاوزات، غیر قانونی اور غیر منظور شدہ تعمیرات پر نوٹسز بھی جاری کئے گئیمزید برآں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے علاقے لہتڑار روڈ کے اطراف تمام تجاوزات کو مسمار کردیا جس میں پچاس دکانوں کے شیڈز اور بیس سے زائد غیر قانونی فروٹ اور سبزیوں کے سٹالز کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں