اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں اپنی پہلی موٹروے تعمیر کرنے کیلئے تیار، فنڈز کی منظوری دے دی گئی، نجی شعبے کی شرکت سے 69 کلومیٹر طویل سیالکوٹ تا کھاریاں موٹروے 27 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس میں ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹیئر ورکس ا?رگنائزیشن اور سلطان محمود اینڈ کمپنی کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معائدے کی منظوری دی گئی۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس میں سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر تعمیر پر غور کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور سلطان محمود اینڈ کمپنی کے درمیان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معائدے کی منظوری دی گئی۔اسد عمر نے کہاکہ ملک میں نجی شعبے کی شرکت سے 27 ارب 80 کروڑ روپے کی موٹر وے منصوبہ بنایا جائے گا ، منصوبہ کی منفرد سرمایہ کاری سے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کی سرمایہ کاری میں بڑا آغاز ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ بوٹ بنیاد پر تعمیر ہونے والی چار لین 69 کلومیٹر طویل شاہراہ کی لاگت 27 ارب 80 کروڑ روپے ہے ، فنانشل کلوز کے بعد منصوبے کو دو سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ،منصوبہ پر ٹول وصولی کی مدت 25 سال رکھی گئی ہے ،منصوبے کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور مستقبل میں تعمیر ہونے والی کھاریاں راولپنڈی سے منسلک کیا جائے گا۔
یہاں واضح رہے کہ رواں برس مئی میں سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ جبکہ منصوبہ کی کمرشل، فنانشل فزیبیلٹی سٹڈی ، لین دین کے طریقہ کار ، اور پروپوزل پیکج کی درخواست کی منظوری مارچ میں دی گئی تھی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ شمالی پنجاب کے لیے موٹروے وزیراعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا۔ اس موٹروے کی تعمیر کے بعد جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔ گوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے، چکول، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گا۔
میرا اصل نام ریشم نہیں، ادکارہ کا کئی دہائیوں بعد انکشاف
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا پلان بی، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
ابھیشیک اور ایشوریا میں جلد علیحدگی ہوسکتی ہے: ہندو پنڈت کی پیشگوئی
شیر فروشوں نے کھلے دودھ ،دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل
عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین
ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز
مجھے قتل کیا توامریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ٹرمپ
جماعت اسلامی سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عطا تارڑ