جعلی ڈگری کے مقدمہ میں پانچ ممبران پنجاب بار کونسل کی عبوری ضمانتوں میں 8 ستمبر تک توسیع

لاہور (بیورو رپورٹ) :لاہورکی سیشن عدالت نے جعلی ڈگریوں کے درج مقدمات میں نامزد پانچ ممبران پنجاب بار کونسل کی عبوری ضمانتوں میں 8 ستمبر تک توسیع کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیش رپورٹ طلب کرلی ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو چوہدری شاہنواز اسماعیل گجر ،محمد حفیظ ،طارق ریاض، جمیل اصغر بھٹی اور جاوید بشیر نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
بار کے وکلا ممبران کے خلاف جعلی ڈگری پر پولیس تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پنجاب بار کونسل کی درخواست پر ممبران وکلا کے خلاف جعلی ڈگری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوران سماعت پنجاب بار کونسل کی جانب سے تمام کیسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تمام کیسز کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں