وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کی شکایت کے مکمل خاتمے کیلئے جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جائے، عمرا ن خان

اسلام آباد (حالات میڈیا ڈسک) وزیر اعظم عمرا ن خان نے تمام قواعد اور بلڈنگ بائی لاز کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط اور واحد ریگولیٹری باڈی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کی شکایت کے مکمل خاتمے کے لئے جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت سے متعلقہ امور پر اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان ، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد ، ایم این اے راجہ خرم نواز اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں تجاوزات اور اس کے خلاف جاری کاروائی پر بریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ تجاوزات کی بڑی وجہ متفقہ ریگولیٹری فریم ورک کا فقدان ہے۔کیونکہ یہ سی ڈی اے ، رجسٹرار سوسائٹیوں اور ایس ای سی پی کے درمیان منقسم ہے۔وزیر اعظم نے تمام قواعد اور بلڈنگ بائی لاز کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط اور واحد ریگولیٹری باڈی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کی شکایت کے مکمل خاتمے کے لئے جامع اور منظم پلان تشکیل دیا جائے اور حوالے سے پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو برو¿ے کار لایا جائے۔وزیراعظم نے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کے ذریعے اسلام آباد کے ماحول کی حفاظت پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شجر کاری اور گرین ایریاز کے تحفظ کی مہم میں مقامی لوگوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مراعات کی فراہمی پر غور کیا جائی

اپنا تبصرہ بھیجیں