لاہور(حالات نیوز ڈسک) حکومت پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں افغانیوں کی چانج پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا، افغانیوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی اور افغانیوں کا ڈیٹا چیکنگ کے بعد نادرا اور دیگر اداروں کو بھجوایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں افغانیوں کی چانج پڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ڈی آئی جی اپریشنز کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں افغانیوں کی سکروٹنی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ افغانیوں کی چیکنگ اور میپنگ کیلئے سی ٹی ڈی ، پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، مشترکہ ٹیمیں افغانیوں کی جانچ پڑتال نادرا کے ساتھ مل کر کریں گی۔ایس ایس پی اپریشنز ندیم عباس کی سربراہی میں افغانیوں کی چیکنگ کی جائے گی اور افغانیوں کا ڈیٹا چیکنگ کے بعد نادرا اور دیگر اداروں کو بھجوایا جائے گا۔دوسری جانب وزارت خارجہ نے داسو دہشتگرد حملے کی تحقیقات کی تمام تفصیلات جاری کردیں، تفصیلات میں بتایا گیا کہ داسو دہشتگرد حملہ 14 جولائی کو ہوا، 10 چینی، 3 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے، پاکستان نے دہشتگرد حملے کی جامع تحقیقات کیں، ہر موقع پر نتائج سے چین کو آگاہ کیا۔ دہشتگرد حملے میں ملوث نیٹ ورک کو افغانستان میں را اور این ڈی ایس کا تعاون حاصل تھا، کالعدم ٹی ٹی پی سوات نے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایما پر حملہ کیا۔دہشتگرد حملے کی تمام تر منصوبہ بندی، مواد کی فراہمی افغانستان میں ہوئی، دھماکہ استعمال ہونے والی گاڑی افغانستان سے پاکستان لائی گئی۔ گاڑی میں دیسی ساختہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، خودکش حملہ آور خالد عرف شیخ کو افغانستان میں تربیت دی گئی، خالد عرف شیخ کو خودکش حملے کے لیے افغانستان سے پاکستان لایا گیا، دہشتگرد حملے میں ملوث چند عناصر گرفتار کر لیے گئے، بقیہ افغانستان میں ہیں۔ افغان حکومت کو باہمی قانونی معاونت کی استدعا کی ہے۔
میرا اصل نام ریشم نہیں، ادکارہ کا کئی دہائیوں بعد انکشاف
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا پلان بی، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
ابھیشیک اور ایشوریا میں جلد علیحدگی ہوسکتی ہے: ہندو پنڈت کی پیشگوئی
شیر فروشوں نے کھلے دودھ ،دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل
عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین
ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز
مجھے قتل کیا توامریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ٹرمپ
جماعت اسلامی سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عطا تارڑ