فرانس نے غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

اسلام آباد (حالات میڈیا ڈسک) فرانس نے غیرقانونی طور پر مقیم درجنوں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فرانس کی حکومت نے تقریباً 14پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا جو غیرقانی طور پر وہاں رہائش پذیر تھے، متعلقہ اداروں نے تفتیش کے بعد ملک بدر کیا۔غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو براستہ بحرین اسلام ا?باد منتقل کیا گیا۔پاکستان پہنچے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف ا?ئی اے) نے تحقیقات کے بعد تمام ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی دیگر ممالک سے ملک بدر کیے جاچکے ہیں۔دو ماہ قبل ہی غیرقانونی طریقے سے ایران جانے والے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ لیویز حکام کے مطابق ایرانی فورسز نے چاغی کے قریب سرحد پر 205 پاکستانی شہریوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا۔لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے حوالے کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، لیویز حکام نے تمام پاکستانیوں کو ایف ا?ئی اے کےحوالے کردیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد سے ہر سال سیکڑوں افراد ا±ن کی سرزمین میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے جاتے ہیں ایسے تمام افراد کو دوبارہ پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جاتا ہے۔
ایف ا?ئی اے حکام کے مطابق ایران ہر سال 20 سے 26 ہزار پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرتا ہے، یہ افراد ایران کےذریعے یورپ، ترکی اور دیگر ممالک کا سفر کرنے کے لیے غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد 900 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے مابین 2014 مین یہ معاہدہ ہوچکا ہے کہ غیر قانونی طور پر ممالک میں داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کر کے اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سے ہزاروں افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں اور بیشتر کو مختلف ممالک کی فورسز گرفتار بھی کرلیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں