اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں ایسے الیکشن ہوں گے جس کے نتائج تمام فریق قبول کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ووٹنگ مشین چیک کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کی بنائی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کیا اور آخرکار اب پاکستان میں ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج کو تمام فریق قبول کریں گے ، اس کے لیے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کیلئے مشین سے ووٹ ڈالا ، وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور وزیرِ اعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین کے سافٹ ویئر کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو انٹر نیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین واحد حل ہے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے ، انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے ہم پ±رعزم ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں شریک بنائیں گے۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی ، وزیرا عظم کو الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے استعمال اور قانون سازی سے متعلق پیش رفت پر بھی بریف کیا گیا ، اجلاس میں سینیٹر شہزاد وسیم، مشیر بابر اعوان، شبلی فراز، اعظم سواتی اور فرخ حبیب بھی شریک تھے۔
قرض میں جکڑے مزدور کو کوئلے کی کان سے کروڑوں روپے کا ہیرا مل گیا
پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا
بچوں کا اسکرین ٹائم 3 گھنٹے تک کم کیا جائے تو ذہنی صحت میں بہتری آسکتی ہے، ماہرین
تارکین وطن کے لئے جرمن شہریت کا حصول آسان ہوگیا
میرا اصل نام ریشم نہیں، ادکارہ کا کئی دہائیوں بعد انکشاف
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا پلان بی، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
ابھیشیک اور ایشوریا میں جلد علیحدگی ہوسکتی ہے: ہندو پنڈت کی پیشگوئی
شیر فروشوں نے کھلے دودھ ،دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل