اسلام آباد (حالات میڈیا ڈسک) وفاقی پولیس کے متعدد اہلکار چھٹی لے کرغیر قانونی طور پر کویت پولیس میں نوکری کرنے لگے،حاضر سروس پولیس اہلکاروں کی بیرون ملک نوکری سے اعلیٰ افسران بھی لاعلم نکلے، کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس ملازمین کی کویت پولیس میں نوکری کے انکشاف کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ان معاملات کے حوالے سے اعلیٰ افسران بھی لاعلم نکلے۔وفاقی پولیس کے ملازمین کا کویت پولیس میں نوکری کا انکشاف سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس کے ریکارڈ میں اہلکار تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر ہیں ، ایک پولیس اہلکار رشتہ دار سے ملنے کے لئے 2سال چھٹی لے کرگیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سرکاری نوکری کرنیوالےاہلکاروں کی تعداد 7 ہے تاہم قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتا۔
دوسری جانب اعلیٰ افسران نے ان معاملات کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ معاشی حالات خراب ہوتے ہیں تو جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہدا قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جرائم بڑھنے سے پولیس کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
میرا اصل نام ریشم نہیں، ادکارہ کا کئی دہائیوں بعد انکشاف
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
پکڑ دھکڑ، گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا پلان بی، 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
ابھیشیک اور ایشوریا میں جلد علیحدگی ہوسکتی ہے: ہندو پنڈت کی پیشگوئی
شیر فروشوں نے کھلے دودھ ،دہی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل
عام پین کلر ادویات ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین
ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، افغان کرکٹرز
مجھے قتل کیا توامریکا ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ٹرمپ
جماعت اسلامی سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عطا تارڑ