کراچی، رکن قومی اسمبلی نے لاک ڈاو¿ن کی دھجیاں اڑا دیں

کراچی (حالات میڈیا ڈسک) شہر قائد میں لاک ڈاو¿ن اور شادی پر پابندی کے باوجود ڈیفنس میں رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کے کی تقریبِ ولیمہ منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں پابندی کے باوجود ایم این اے اسلم خان کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں لاک ڈاو¿ن اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایم این اے اسلم خان نے تقربی میں شرکت کے لیے پانچ سو مہمانوں کو دعوت بھی دی، جن میں سے 250 شریک ہوئے اور اپنی گاڑیاں سڑک پر ہی کھڑی کیں۔ایس اوپی کی سنگین خلاف ورزی پر پولیس تقریب کے مقام پر پہنچی اور صرف سرزنش کر کے روانہ ہوئی جبکہ ضلع جنوبی کے اسسٹنٹ کمشنر بھی وہاں پہنچے اور بغیرکارروائی کے واپس چلے روانہ ہوگئے۔
پولیس نے کارروائی نہ کرنے کی وضاحت کچھ اس طرح پیش کی کہ انتظامیہ کی اجازت اور موجودگی کے بغیر کارروائی کی اجازت نہیں، اسسٹنٹ کمشنریاڈی سی اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراتے ہیں۔
مختیار کار کے مطابق ایک ایم این اے کے گھر میں تقریب منعقدہوئی، شادی کیلئے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سے اجازت نہیں دی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایم این اے نے اپنے گھر میں تقریب رکھی، مختیارکارسول لائن نے شادی کی تقریب رکواکر مہمانوں کو رخصت کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں