نائیجرین باشندوں کے اغوا میں ملوث ملزم انسپکٹر نثار اعوان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (حالات میڈیا ڈسک) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے تین نائیجرین باشندوں کی بازیابی کے بعد اغوا کاروں کے حوالے کرنے سے متعلق ملزم انسپکٹر نثار اعوان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرکے 14روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پولیس کی جانب سے تین نایجیرین باشندوں کی بازیابی کے بعد اغوا کاروں کے حوالے کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ڈیفنس پولیس نے اے وی سی سی کے انسپیکٹر نثار اعوان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے انسپیکٹر نثار اعوان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرکے 14روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق 14 نومبر 2020 میں پولیس نے ڈیفنس سے تین نائجیرین باشندوں کو بازیاب کروایا تھا۔نائجیرین شہریوں میں گوجی سیموئیل، مکی اباروہا اور انوروم ایمیکا شامل تھے۔ملزمان نے مغویوں کو ستر لاکھ روپے لیکر اغوا کاروں کے حوالے کردیا تھا۔ تین مغویان تاحال لاپتہ ہیں، بازیابی کے لئے ملزم سے تفتیش کرنی ہے۔ مقدمے میں تین ملزمان گرفتار جبکہ ایس ایچ او ڈیفنس سمیت بارہ ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزم نثار اعوان بھی شریک ملزم ہے، تفتیش کرکے مغویوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں