نامکمل الیکشن کمیشن کی موجودگی میں آئندہ ہونے والے تمام انتخابات رکوانے کیلئے درخواست پر وفاق ، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور(حالات میڈیا ڈسک) لاہور ہائیکورٹ نے نامکمل الیکشن کمیشن کی موجودگی میں آئندہ ہونے والے تمام انتخابات رکوانے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمدشان گل نے نجم الحسن ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے دوممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد کمیشن نامکمل ہے،آئین کے تحت نامکمل الیکشن کمیشن کی موجودگی میں کوئی بھی انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوسکتا،الیکشن کمیشن کیدوممبران کی تعیناتیاں کرکے ہی آئندہ ضمنی اوردیگرانتخابات کاشیڈول جاری ہوسکتاہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے بھی موجود ہیں۔
جسٹس محمدشان گل نے دوران سماعت درخواست گزاروکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں مانگا گیاریلیف عدالت کیسے فراہم کرسکتی ہی ،آپ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی بجائے اس عدالت میں کیسے آگئی سپریم کورٹ کے پاس آئین کے آرٹیکل 183کے ذیلی شق 3کے تحت لامحدود اختیارات ہیں،آئین کے آرٹیکل 199کے تحت عدالت عالیہ کا دائرہ کار محدود ہے،کسی ضمنی الیکشن میں جیتنے والے امیدوارکی جیت کا نوٹیفکیشن کیسے روکا جاسکتا ہے،انتخابی تنازع الیکشن ٹربیونل میں ہی لے جایاجاسکتا ہے۔
فاضل عدالت نے مزید کہا کہ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں عدالت انہیں کیسے رکواسکتی ہی آئین کے آرٹیکل 225کاتحفظ کرنا اس عدالت کی ذمہ داری ہی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں ،عدالت درخواست مسترد کرے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت15 روز کیلئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں