انٹی کرپشن ٹیم کا مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ تحصیلدار لودھراں کا نائب قاصد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار 5 ہزار رشوت برآمد

لودھراں (حالات میڈیا ڈسک) انٹی کرپشن کا مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر نائب قاصد غلام محمد کو گرفتار کر کیا ملزم تحصیلدار سے ونڈہ پاس کروانے کے لیے 5 ہزار روپے رشوت وصول کی اللہ ڈتہ نامی شخص نے اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحصیلدار لودہراں کے نائب قاصد غلام محمد نے عکس شجرہ بنانے کیلئے مبینہ 5ہزار روپے رشوت طلب کی ہے میں غریب آدمی ہوں اور رشوت نہیں دے سکتا رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے جس پر گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے سول جج خاور فرید کی نگرانی میں حبیب بنک لودھراں کے قریب کاروائی کرتے ملزم غلام محمد نائب قاصد تحصیلدارکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزم سے نشان لگے نوٹ برامد کر کے حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں