مریم اور بلاول گھر بیٹھیں گے، فواد کی پیشگوئی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز  اور بلاول بھٹو زرداری  گھر بیٹھیں گے اور والدین کے پیسے پر عیش کریں گے۔

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزيشن تو حکومت کے دو وزیروں سے ہی گھبراگئی، اب تو عمران خان خود بھی کشمیر جارہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول مایوس ہوکر امریکا چلے گئے۔

فواد چودھری نےکہاکہ انتخابی اصلاحات پر جن باتوں پر اتفاق نہیں ان پر اتفاق کروانا چاہتے ہیں، مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں