نیشنل ہائی وے پر پولیس وردی پہنے 2 اہلکاروں نے صحافی کو لوٹ لیا

نیشنل ہائی وے پر پولیس وردی پہنے 2 اہلکاروں نے صحافی کو لوٹ لیا

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر مبینہ طور پر 2پولیس اہلکاروں نے مقامی صحافی کو لوٹ لیا، متاثرہ صحافی نے جیو نیوز کو بتایا کہ وردی میں ملبوس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران تنخواہ چھین لی۔

نیشنل ہائی وے پر عبداللہ گوٹھ کے قریب مقامی صحافی موسی کاظم کو پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا۔

موسی کاظم نے جیو نیوز کو بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لئے روکا تلاشی کے دوران جیب سے تنخواہ کے 22ہزار روپے نکال لیے اور مجھے دھمکیاں بھی دیں۔

صحافی نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پر عادل نام کا بیج لگا تھا۔

دوسری جانب شاہ لطیف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے درخواست لکھ کر دینے کا کہہ کر متاثرہ صحافی کو روانہ کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں