20

لاہور، بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر بند ہوگئے

لاہور، بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر بند ہوگئے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کی موسلادھار بارشیں جاری ہیں، پنجاب بھر میں بادلوں کے جم کر برسنے کے نتیجے میں موسم سہانا ہوگیا۔

لاہور میں بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر بند ہوگئے۔

لاہور کے ڈیوس روڈ،لکشمی چوک،مینار پاکستان،شادباغ ، مال روڈ، اندرون شہر میں گلشن راوی، سمن آباد، گلبرگ میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

ٹھوکر نیازبیگ، چوہنگ، جوہر ٹاون سمیت ملحقہ علاقوں میں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں