سونے کی قیمت میں تیزی کا تسلسل ٹوٹنے کے بعد ریکارڈ کمی

کراچی:( کامرس ڈیسک ) سونے کی قیمت میں تیزی کا تسلسل ٹوٹنے کے بعد ریکارڈ کمی ہوگئی۔ صرافہ مارکیٹوں کے مطابق عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 7 سو روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی سے 3 لاکھ 52 روپے ریکارڈ ہوئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 116 ڈالر کی بڑی کمی سے 3338 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہےگزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔