ترکیہ میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے

انقرہ: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) ترکیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ترکیہ کے شہر مرمرا ایگریلیسی کے جنوب مشرق میں 21 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی کے اعداد و شمار کے مطابق استنبول 40 منٹ میں 3 بار زلزلوں سے لرز اٹھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے یوکرین، یونان، بلغاریہ، رومانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں محسوس کئے گئے۔