غزہ: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) اسرئیلی فورسز کی غزہ پر بے دریغ بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 61 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق صیہونی افواج نے خان یونس ، رفاہ، بیت لاہیہ اور نصیرات میں حملے کئے، اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملوں میں 730 فلسطینی شہید ،1ہزار 367زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کا ناصر ہسپتال شدید متاثر ہونے کی وجہ سے متعدد سہولیات بند ہوگئیں، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 50ہزار 82 ہوگئی، 1 لاکھ 13 ہزار 408 فلسطینی زخمی ہیں۔