برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا کھل کر یوکرین کی حمایت کا اعلان

لندن: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) برطانیہ ،جرمنی اورفرانس کھل کریوکرین کی حمایت میں آگئے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یوکرین کو ہماری حمایت حاصل ہے، صدر زیلنسکی کو عوام نے منتخب کیا، حالت جنگ میں ہونے کی وجہ سے زیلنسکی کا دور طویل ہو گیا۔

جرمن چانسلر اولاف شولس کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا صدرزیلنسکی کو ڈکٹیٹر کہنا خطرناک ہے، امریکی صدر کو کسی کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے، جرمن وزیر خارجہ اینا لینا شارلٹ نے کہاکہ طویل مدتی امن صرف یورپ کو شامل کرکے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، ہم یوکرین کیلئے اپنی حمایت بڑھائیں گے۔

فرانسیسی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، یوکرین میں امن مستقل اور قابل اعتماد ضمانتوں کے ساتھ ہونا چاہئے، ہم ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کرکے یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، یورپ میں امن وسلامتی کیلئے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا یورپ کی سلامتی کے خدشات کو بھی مدنظر رکھے، یورپ کو اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔