جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 3 یرغمالی رہا کردیئے، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کریگا

غزہ: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے فلسطینی کی مزاحتمی تنظیم حماس نے 3 یرغمالیوں کو رہا کردیا، اسرائیل 396 قیدیوں کو رہا کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے چھٹے مرحلے میں حماس نے 3 یرغمالیوں کو خان یونس کے علاقے میں ریڈ کراس کے حوالے کیا، ریڈ کراس کے اہلکار نے یرغمالیوں کی رہائی کی دستاویز پر دستخط بھی کیے، اس موقع پر ہزار افراد موجود تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رہا ہونیوالے یرغمالیوں میں امریکی نژاد اسرائیلی ساجے ڈیکل چین، الیگزینڈر تروفانوف اور یائر ہورن شامل ہیں۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں 396 قیدیوں کو رہا کرے گا، رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 36 عمر قید کے قیدی بھی شامل ہیں، 333 فلسطینی قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے۔