1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گئی

ملتان ( کامرس ڈیسک ) نیشنل سیونگز ڈویژنز کی جانب سے 1500 اور 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو کی جائے گی۔ملتان آفس 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کرے گا جبکہ 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اسی روز راولپنڈی میں ہوگی۔
100 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد قرعہ اندازی کے ذریعے 7 لاکھ کا پہلا انعام جیت سکتے ہیں جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ اور تیسرا انعام ایک ہزار روپے ہے۔

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر پہلا انعام 30 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ اور تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے دیا جاتا ہے۔2025 کے پرائز بانڈ کے شیڈول کے مطابق 1500 روپے، 750، 200 اور 100 روپے کی قرعہ اندازی سال میں چار بار کی جائے گی۔