اسلام آباد ( کامرس ڈیسک ) ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر54فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکےمطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایل پی جی کی درآمدات پر536ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 348ملین ڈالرکے مقابلے میں 54فیصد زیادہ ہے۔
دسمبر2024 میں ایل پی جی کی درآمدات پر108ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواجودسمبر2023کے مقابلے میں 46فیصد زیادہ ہے۔دسمبر2023 میں ایل پی جی کی درآمدات پر74ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔نومبرکے مقابلے میں دسمبرمیں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر دو فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ نومبر میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 110ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبرمیں کم ہوکر108ملین ڈالر ہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات پر8.086ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.006ارب ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
میرعلی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خارجی ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
کیا 9 مئی کا جرم مہران اور کامرہ بیس حملوں سے زیادہ سنگین ہے؟ سپریم کورٹ
26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے پر کاٹے گئے
پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کر دیا
گزٹ نوٹیفکیشن جاری، پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء نافذ العمل ہوگیا
واشنگٹن میں مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے کے بعد دریا میں گر کر تباہ، 18 افراد ہلاک
پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا، گھناؤنے الزامات کی مذمت کرتے ہیں: دفتر خارجہ
پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے: فیک نیوز واچ ڈاگ
سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور