اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 3400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 257 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈر انڈیکس 3 ہزار 370 پوائنٹس اضافے کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 51 ارب 29 کروڑ 91 لاکھ 36 ہزار 252 روپے مالیت کے 63 کروڑ 62 لاکھ 22 ہزار 242 شیئرز کا لین دین ہوا۔