اہم معلومات کی رسائی کا معاملہ، نیتن یاہو، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیز آمنے سامنے

تل ابیب: ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیز میں اختلافات سامنے آگئے۔ نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی، مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا، یہ پہلی دفعہ نہیں کہ معلومات کی رسائی روکی گئی ہو۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نتین یاہو کے قریبی ساتھی پر معلومات لیک کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس پر نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ معلومات لیک کیس کے ملزم کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔